ہمارے نبی کی خاص خاص فضیلتیں اور کمالات
اللّٰہ تبارَک و تعالیٰ نے ہمارے حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کو تمام جہان سے پہلے اپنے نور کی تجلی سے پیدا کیا۔ انبیائ، فرشتے، زمین، آسمان، عرش، کرسی تمام جہان کو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِِ وَسَلَّم کے نور کی جھلک سے بنایا، اللّٰہ یا اللّٰہ کا برابر والا ہونے کے سوا جتنے کمال جتنی خوبیاں ہیں سب اللّٰہ تعالیٰ نے ہمارے حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کو دے دیں ، تمام جہان میں کوئی کسی خوبی میں حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے برابر نہیں ہوسکتا، حضور افضل الخَلق اور اللّٰہ تعالیٰ کے نائب مطلق ہیں ، حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) تمام انبیاء (عَلَیْہِمُُ السَّلَام) کے نبی ہیں اور ہر شخص پر آپ کی پیروی لازم ہے اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے تمام خزانوں کی کنجیاں حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کو بخش دیں ، دنیا اور دین کی سب نعمتوں کا دینے والا خدا ہے اور بانٹنے والے حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ہیں ۔ (1)
________________________________
1 - حدیثوں میں آیا :انما انا قاسم واللّٰہ یعطی یعنی اللّٰہدینے والا اور میں بانٹنے والا ۔ ( بخاری و مسلم وغیرہ) (۱۲منہ ) (بخاری،کتاب العلم، باب من یرد اللّٰہ بہ خیرا...الخ،۱/ ۴۲،حدیث:۷۱)