Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
258 - 263
 سکتا ہے جو جمعہ کی کرسکتا ہے وہ نہ ہو تو تنہا تنہا پڑھیں گھر میں یا مسجد میں ۔    (درمختار و ردالمحتار)  
مسئلہ۱:  گہن کی نماز اس وقت پڑھیں جب سورج میں گہن لگا ہو، گہن چھوٹنے کے بعد نہیں اور گہن چھوٹنا شروع ہوگیا مگر ابھی باقی ہے اس وقت بھی شروع کرسکتے ہیں اور گہن کی حالت میں اس پر اَبر آجائے جب بھی نماز پڑھیں ۔   (جوہرہ نیرہ) 
مسئلہ۲:  ایسے وقت گہن لگا کہ اس وقت نماز پڑھنا ممنوع ہے تو نماز نہ پڑھیں بلکہ دعا میں مشغول رہیں اور اِسی حالت میں ڈوب جائے تو دعا ختم کردیں اور مغرب کی نماز پڑھیں ۔  ( جوہرہ وردالمحتار) 
مسئلہ۳:  گہن کی نماز نفل کی طرح دو رکعت پڑھیں یعنی ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے کریں جیسے اور نمازوں میں کرتے ہیں ۔ 
مسئلہ۴:  گہن کی نماز میں نہ اَذان ہے، نہ اِقامت، نہ بلند آواز سے قرأ ت اور نماز کے بعد دعا کریں ۔ یہاں تک کہ آفتاب کھل جائے اور دو رکعت سے زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں خواہ دو دو رکعت پر سلام پھیر یں یا چار رکعت پر۔    (ردالمحتار و درمختار وفتح القدیر) 
مسئلہ۵:  اگر لوگ جمع نہ ہوئے تو ان لفظوں سے پکاریں اَلصَّلٰوۃُ جَامِعَۃ۔  (1 )    (د رمختار وفتح القدیر) 
مسئلہ۶:  افضل یہ ہے کہ عیدگاہ یا جامع مسجد میں اس کی جماعت قائم کی جائے اور اگر دوسری جگہ قائم کرے جب بھی حر َج نہیں ۔  (عالمگیری) 



________________________________
1 -     نمازِ باجماعت تیار ہے۔