اگر صرف عورتیں یا بچے ہوں تو نہیں ۔ (عالمگیری، ردالمحتار)
چھٹی شرط: اذنِ عام
اس کا یہ مطلب ہے کہ مسجد کا دروازہ کھول دیا جائے تاکہ جس مسلمان کا جی چاہے آئے کسی کی روک ٹوک نہ ہو، اگر جامع مسجد میں جب لوگ جمع ہوگئے دروازہ بند کرکے جمعہ پڑھا جمعہ نہ ہوا۔ (عالمگیری)
مسئلہ۱۳: عورتوں کو اگر مسجد جامع سے روکا جائے تو اِذنِ عام کے خلاف نہ ہوگا کہ اُن کے آنے میں خوف ِفتنہ ہے۔ (ردالمحتار)
جمعہ واجب ہونے کے لیے شرطیں
جمعہ واجب ہونے کے لیے گیارہ شرطیں ہیں ، اُن میں سے اگر ایک بھی نہ پائی گئی تو فرض نہیں پھر بھی اگر پڑھے گا تو ہو جائے گا بلکہ مرد عاقل بالغ کے لیے جمعہ پڑھنا افضل ہے اور عورت کے لیے ظہر افضل۔
پہلی شرط: شہر میں مقیم ہونا۔
دوسری شرط: صحت ۔ یعنی مریض پر جمعہ فرض نہیں مریض سے مراد وہ ہے کہ مسجد جمعہ تک نہ جاسکتا ہو یا چلا تو جائے گا مگر مرض بڑھ جائے گایا دیر میں اچھا ہوگا۔ (غنیۃ) شیخ فانی (1 ) مریض کے حکم میں ہے۔ (قاضی خان، درمختار و فتح القدیر)
________________________________
1 - وہ بوڑھا جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب روز بروز کمزورہی ہوتاجائے گااور اس کی کمزوری زائل ہونے اور صحت بحال ہونے کی امید نہ ہو۔ (ماخوذ از بہارشریعت، حصہ۵،۱/۱۴۱)