Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
245 - 263
لوگوں کی گردنیں پھلانگے البتہ اگر امام ابھی خطبہ کو نہیں گیا ہے اور آگے جگہ باقی ہے تو آگے جاسکتا ہے اور اگر خطبہ شروع ہونے کے بعد مسجد میں آیا تو مسجد کے کنارے ہی بیٹھ جائے، خطبہ سننے کی حالت میں دوزانو بیٹھے جیسے نماز میں بیٹھتے ہیں ۔ 
						                 (عالمگیری، درمختار، غنیۃ وبہار وغیرہ)  
مسئلہ۹:  بادشاہ ِاسلام کی ایسی تعریف جو اس میں نہ ہو حرام ہے مثلاً  مَالِکُ رِقَابِ الْاُمَم  ( 1)  کہ یہ محض جھوٹ اور حرام ہے۔   (درمختار)  
مسئلہ۱۰:  خطبہ میں آیت نہ پڑھنا یا دونوں خطبوں کے درمیان جلسہ نہ کرنا یا خطبہ پڑھنے میں بات کرنا مکروہ ہے البتہ اگر خطیب نے نیک بات کا حکم دیا یا بُری بات سے منع کیا تو اس میں حر َج نہیں ۔  (عالمگیری و بہار)  
مسئلہ۱۱:  عربی کے سوا کسی دوسری زبان میں خطبہ پڑھنا یا عربی کے ساتھ دوسری زبان خطبہ میں ملانا خلافِ سنت متوارَثہ ہے۔ یوہیں خطبہ میں اَشعا ر پڑھنا بھی نہ چاہیے اگرچہ عربی زبان ہی کے ہوں ہاں دو ایک شعر پند و نصائح ( 2)   کے اگر کبھی پڑھ لے تو حر َج نہیں ۔  (بہارِ شریعت) 
پانچویں شرط:  جماعت 
	یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مرد ہونے چاہئیں ورنہ جمعہ نہ ہوگا۔ (ہدایہ، شرح وقایہ ، عالمگیری ، قاضی خان) 
 مسئلہ۱۲:  اگر تین غلام یا مسافر یا بیمار یا گونگے یا اَن پڑھ مقتدی ہوں تو جمعہ ہوجائے گا اور 



________________________________
1 -      لوگوں کی گردنوں کا مالک
2 -      نصیحتیں