ہیں یا وہاں سکونت کرلی ہے اوریہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا ۔وطن اِقامت وہ جگہ ہے جہاں مسافر نے پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ کیا۔ (عالمگیری وبہار)
مسئلہ۲۲: وطن اِقامت دوسرے وطن اِقامت کو باطل کردیتا ہے یعنی ایک جگہ پندرہ دن کے ارادہ سے ٹھہرا پھر دوسری جگہ اتنے ہی دن کے ارادہ سے ٹھہرا تو پہلی جگہ اب وطن نہ رہی، دونوں کے درمیان مسافت سفر ہو یانہ ہو۔ (عالمگیری و بہار)
مسئلہ۲۳: اگر وطن اِقامت سے وطن اصلی میں پہنچ گیا یا وطن اِقامت سے سفر کر گیا تو اب یہ وطن اِقامت، وطن اِقامت نہ رہا۔ یعنی اگر اس میں پھر آیا اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہے تو مسافر ہی ہے۔ (عالمگیری)
مسئلہ۲۴: مسافر نے کہیں شادی کرلی اگر چہ وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو مقیم ہوگیا اور دو شہروں میں اس کی دو عورتیں رہتی ہیں تو دونوں جگہ پہنچتے ہی مقیم ہوجائے گا۔
مسئلہ۲۵: عورت بیاہ کر سسرال گئی اور یہیں رہنے سہنے لگی تو میکہ اس کے لیے وطن اصلی نہ رہا یعنی اگر سسرال تین منزل پر ہے اور سسرال سے میکے آئی اور پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کی تو قصر پڑھے اورا گر میکے رہنا نہیں چھوڑا بلکہ سسرال عارضی طور پر گئی تو میکے آتے ہی سفر ختم ہوگیا نماز پوری پڑھے۔ (بہار شریعت)
عورت کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت نہیں
مسئلہ۲۶: عورت کو بغیر محرم (1 ) کے تین دن یا زیادہ کی راہ جانا ناجائز ہے بلکہ ایک دن کی
________________________________
1 - عورت کا محرم وہ مرد ہے جس سے اس عورت کا نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو چاہے نسب کی وجہ سے حرام ہو جیسے باپ، بھائی، بیٹا، پوتا، نواسا، بھتیجا، بھانجا وغیرہ ۔چاہے دودھ کی وجہ سے حرام ہو جیسے دودھ شریکی بھائی، بیٹا، وغیرہ۔ چاہے نکاح کے رشتے کی وجہ سے حرام ہو جیسے سسر، شوہر کا بیٹا وغیرہ ۔ (۱۲) منہ