Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
233 - 263
دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا تو مسافر نہ ہوا۔  (فتاویٰ رضویہ و بہار شریعت) 
مسافر کے احکام 
قصر کے معنی 
	مسافر پر واجب ہے کہ نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت والے فرض کو دو پڑھے اس کے حق میں دو ہی رکعتیں پوری نماز ہے۔ 
مسئلہ۹:  مغرب اور فجر میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں صرف ظہر، عصر، عشاء کے فرض میں قصر ہے۔ 
 مسئلہ۱۰:   اگر مسافر قصر نہ کرے تو گنہگار ہو گا۔ 
سنتوں کی قصر نہیں 
مسئلہ۱۱:  سنتوں میں قصر نہیں بلکہ پوری پڑھی جائیں گی البتہ خوف اور رَوا رَوی (1 ) کی حالت میں سنتیں چھوڑ سکتا ہے، معاف ہیں لیکن سنت کی قصر نہیں کرسکتا۔  ( عالمگیری) 
مسئلہ۱۲:   مسافر نے بجائے قصر،چار رکعت پڑھی تو اگر دو رکعت پر قعدہ کیا تو نماز ہوگئی اور اگر دو رکعت پر قعدہ نہ کیاتو نماز باطل ہے۔ 
مسئلہ۱۳:  مسافر اس وقت تک مسافر ہے جب تک اپنی بستی میں پہنچ نہ جائے یا کسی آبادی میں پورے پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرلے، یہ اس وقت ہے جب تین دن کی



________________________________
1 -      گھبراہٹ