Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
232 - 263
سے کم کے راستہ کو زیادہ دنوں میں طے کیا تو مسافر نہیں ۔  (درمختار، عالمگیری)  
مسئلہ۴:  خشکی کے صاف راستہ میں ساڑھے ستاون میل کی راہ ریل یا موٹر وغیرہ سے ایک گھنٹہ میں طے ہوجاتی ہے تو اس ریل یا موٹر وغیرہ کا سوار ایک ہی گھنٹے کے سفر میں شرعی مسافر ہوجائے گا اور قصر وغیرہ سفر کے اَحکام اس پر جاری ہوں گے۔     (کما ہو القیاس والظاہر المتبادر من کلام الفتح و ردالمحتار)  
مسئلہ۵:  خالی سفر کی نیت سے مسافر نہ ہوگا بلکہ مسافر کا حکم اس وقت سے ہے کہ بستی کی آبادی سے باہرہوجائے یعنی شہر میں ہو تو شہر سے باہر ہوجائے گاؤں میں ہو تو گاؤں سے باہر ہوجائے اور شہر والے کی لیے یہ بھی ضروری ہے کہ شہر کے آس پاس جو آبادی شہر سے ملی ہے اس سے بھی باہر ہوجائے۔  (درمختار و ردالمحتار)  
مسئلہ۶:   اسٹیشن جہاں آبادی سے باہر ہوں تو اسٹیشن پر پہنچنے سے مسافر ہوجائے گا، جب کہ مسافت  (1 ) سفر تک جانے کا ارادہ ہو۔ 
مسئلہ۷:  سفر کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جہاں سے چلا وہاں سے تین دن کی راہ کا اِرادہ ہو اور اگر دو دن کی راہ کے اِرادے سے نکلا اور وہاں پہنچ کر دوسری جگہ کا اِرادہ کرلیا اور یہ بھی تین دن سے کم کا راستہ ہے تو اس طرح مسافر نہ ہو گا چاہے ساری دنیا گھوم آئے مسافر نہ ہوگا، جب تک ایک جگہ سے پورے تین دن کی راہ کا ارادہ نہ کرے۔  (درمختار)  
مسئلہ۸:   سفر کے لیے یہ بھی شرط ہے تین دن کا ارادہ متصل سفر کا ہو لہٰذا اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے وہ کرکے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا تو یہ تین 



________________________________
1 -      مسافت:دوری۔  (۱۲منہ)