کون سی قضا ہوئی تو وہ یوں نیت کرکے پڑھے کہ سب سے پہلی فجر جو مجھ سے قضا ہوئی اس کو ادا کرتا ہوں یا سب میں پہلی ظہر، عصر جس کی قضا پڑھنا چاہے اس کی نیت کرے او راسی طرح سب نمازوں کی قضا پڑھ ڈالے یہاں تک کہ یقین ہوجائے کہ سب ادا ہوگئیں ۔
بالغ ہونے کی عمر
آدمی چاہے عورت ہو یا مرد جب سے بالغ ہوتا ہے اُسی وقت سے اُس پر نماز، روزہ وغیرہ فرض ہوجاتا ہے۔ عورت کم سے کم نو برس میں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ برس میں بالغ ہوجاتی ہے اور مرد کم سے کم بارہ برس میں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ برس میں بالغ ہوجاتا ہے۔ پندرہ برس کی عمر والے کو چاہے مرد ہو یا عورت شرع میں بالغ مانا جاتا ہے چاہے بالغ ہونے کی نشانیاں پائی جاتی ہوں یا نہ پائی جاتی ہوں ۔
جاہل گنوار ہونا عذر نہیں
مسئلہ۲۱: اَن پڑھ یا گنوار ہونا یا عورت ہونا کوئی عذر نہیں سب پر شرع کی ضروری باتیں سیکھنا فرض ہے۔ اگر اپنے فرائض و واجبات کو نہ جانے گا تو گنہگار اور عذاب میں گرفتار ہوگا۔
نماز کا فدیہ
جس کی نمازیں قضا ہوگئیں اور وہ مرگیا تو اگر فدیہ دینے کی وصیت کر گیا اور مال بھی
________________________________
1 - عبادت میں کوتاہی کا کفارہ جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے دیا جائے، اُسے فدیہ کہتے ہیںاور نماز کا فدیہ، یہ ہے کہ ہر نماز کے عوض ایک صدقۂ فطر شرعی فقیر کو خیرات کرے۔