Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
226 - 263
وقت کھڑا ہو کر پڑھ سکتا تھا اور اب کھڑا ہو کر نہیں پڑھ سکتا تو بیٹھ کر پڑھے یا اُس وقت اشارہ ہی سے پڑھ سکتا ہے تو اشارے سے پڑھے اور صحت کے بعد اِس کا اعادہ نہیں ۔  (1 )    (عالمگیری ، درمختار) 
کس نماز کی قضا معاف ہے ؟
مسئلہ۸: ایسا مریض ( 2)   کہ اشارے سے بھی نماز نہیں پڑھ سکتا اگر یہ حالت پورے چھ وقت تک رہی تو اس حالت میں جو نماز یں فوت ہوئیں اُن کی قضا واجب نہیں ۔  (عالمگیری)  
مسئلہ۹:  مجنون کی حالت ِجنون میں جو نمازیں فوت ہوئیں اچھے ہونے کے بعد اُن کی قضا واجب نہیں جب کہ جنون نماز کے چھ وقت کا مل تک برابر رہا ہو۔  (عالمگیری)  
قضا نمازوں میں ترتیب واجب ہونے کا بیان 
مسئلہ۱۰:  صاحب ترتیب یعنی جس کے ذمہ قضا نمازیں چھ سے کم ہیں اگر وہ قضا نماز کے یاد ہوتے ہوئے اور وقت میں گنجائش ہوتے ہوئے وقتی نماز پڑھے گا تو اس کی وقتی نماز نہ ہوگی۔ نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نماز موقوف رہے گی اگر وقتی پڑھتا گیا اور قضا رہنے دی توجب دونوں مل کر چھ ہو جائیں گی یعنی چھٹی کا وقت ختم ہوجائے گا تو سب صحیح ہوجائیں گی اور اگر اس درمیان میں قضا پڑھ لی تو سب گئیں ، سب کو پھر سے پڑھے۔  
مسئلہ۱۱:  فوت نمازوں اور وقتی نماز میں ترتیب ضروری ہے جب کہ فوت نمازیں چھ سے کم ہوں یعنی پہلے قضا نمازیں پڑھ لے پھر وقتی پڑھے، جیسے آج کسی کی فجر و ظہر و عصر و مغرب قضا ہوگئیں تو وہ عشاء کی نماز نہیں پڑھ سکتا جب تک کہ ترتیب واراِن چاروں کی قضا نہ پڑھ لے۔ 



________________________________
1 -      اعادہ: پھر سے ٹھیک ٹھیک پڑھنا جیسا کہ ہونا چاہیے۔  (۱۲منہ)            
2 -      مریض: بیمار۔  (۱۲منہ)