Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
218 - 263
 آئے تو خوب احتیاط سے اچھی طرح وُضو کرکے دو یا چار رکعت نفل پڑھے، اس کی پہلی رکعت میں اَلْحَمْدکے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھے دوسری میں اَلْحَمْد کے بعد ایک بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ پڑھے تیسری میں اَلْحَمْدکے بعد ایک بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ   اور چوتھی میں اَلْحَمْد کے بعد ایک بار قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ    پڑھے، سلام کے بعد تین بار: هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ۔ (1 )  پھر تین بار:        سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ۔ ( 2)  پھر تین بار کوئی درود شریف پڑھے پھر یہ دعا پڑھے:    
لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَسْأَ لُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ
مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَّا تَدَعْ
لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَاھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَاحَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا
اِلَّا قَضَیْتَھَا یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ ( 3) 



________________________________
1 -      وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہر نہاں و عیاں کا جاننے والا، وہی ہے بڑا مہربان رحمت والا ۔
2 -      پاک ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   اور حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کے لیے اور اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور گناہ سے بچنے اور نیکی کی طاقت نہیں مگر اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کی توفیق سے۔
3 -      اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم و کریم ہے پاک ہے  اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   مالک ہے عرشِ عظیم کا، حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے لیے جو رب ہے تمام جہاں کا، میں تجھ سے تیری رحمت کے اسباب مانگتا ہوں اور طلب کرتا ہوں تیری بخشش کے ذرائع اور ہر نیکی سے غنیمت اور ہر گناہ سے سلامتی کو میرے لیے کوئی گناہ بغیر مغفرت نہ چھوڑ اور ہر غم کو دور کر دے اور جو حاجت تیری رضا کے موافق ہے اسے پورا کر دے، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان۔