Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
217 - 263
عَنْہُ وَاقْدُرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ۔ (1 )   (غنیہ) 
	دونوں الامر کی جگہ اپنی ضرورت کا نام لے جیسے پہلے میں کہے : ھٰذَا السَّفَرُ خَیْرٌّ  لِّیْ   (2 ) اور دوسرے میں کہے کہ ھٰذَا السَّفَرُ شَرٌّ  لِّیْ۔ ( 3)   (غنیہ) 
کب اِستخارہ کیا جائے ؟
مسئلہ۲۱:   نیک کاموں جیسے حج، جہاد وغیرہ کے لیے اِستخارہ نہیں ، ہاں اِن کا وقت مقرر کرنے کے لیے ہوسکتا ہے۔  (غنیۃ)  
مسئلہ۲۲:  بہتر یہ ہے کہ کم سے کم سات بار اِستخارہ کرے اورپھر دیکھے جس بات پر دل جمے اُسی میں خیر ہے۔ بعض بزرگوں سے منقول ہے کہ اگر خواب میں سپیدی دیکھے یا سبزی دیکھے اچھا ہے اور اگرسیاہی، سرخی دیکھے تو بُرا ہے، اس سے بچے۔   (ردالمحتار) 
نماز ِحاجت 
	جب کسی کو کوئی حاجت اللّٰہ تعالیٰ سے ہو یا کوئی کام کسی بندے سے ہو یا مشکل پیش



________________________________
1 -      ترجمہ دُعا : اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! میں تجھ سے استخارہ کرتا ہوں تیرے علم کے ساتھ اور تیری قدرت چاہتا ہوں اور تجھ سے تیرے بڑے فضل کو مانگتا ہوں اس لیے کہ تو قدرت والا ہے اور مجھ میں قدرت نہیں اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو غیبوںکا جاننے والا ہے۔ اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! اگر تیرے علم میں ہے کہ یہ کام میرے لیے بہتر ہے میرے دین و معیشت اور انجام کار میں اس وقت اور آئندہ تو اس کو میرے لیے مقدر فرمادے اور آسانی کر پھر میرے لیے اس میں برکت دے اور اگر تو جانتا ہے کہ میرے لیے یہ کام بُرا ہے میرے دین و معیشت و انجام کار میں اس وقت اور آئندہ تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور مجھ کو اس سے پھیر اور میرے لیے خیر کو جہاں بھی ہو مقدر فرما پھر مجھے اس سے راضی کر۔ ۱۲منہ	
2 -      میرا  یہ سفربُرا ہوگا۔	
3 -      میرا  یہ سفراچھا ہوگا۔