Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
213 - 263
کب نفل جائز ہے ؟
مسئلہ۷:  جماعت قائم ہونے کے بعد کسی نفل یا سنت کا شروع کرنا جائز نہیں ۔ سوا فجر کی سنت کے جب کہ یہ جانے کہ سنت ختم کرکے جماعت مل جائے گی اگرچہ قعدہ ہی پاجائے گا تو سنت پڑھ لے کہیں دو رکنارے آڑ میں ، صف کے قریب پڑھنا منع ہے۔ 
مسئلہ۸:  اگر یہ جانے کہ نفل پڑھنے میں نماز فرض یا جماعت جاتی رہے گی تو نوافل پڑھنا ایسے وقت میں ناجائز ہے۔ 
کون کون سی نمازیں مستحب ہیں ؟
مسئلہ۹:  عشاء اور عصر کے پہلے اور عشاء کے بعد بھی چار چار رکعتیں ایک سلام سے پڑھنا مستحب ہے اور یہ بھی اختیار ہے عشاء کے بعد دوہی پڑھے مستحب اد اہوجائے گا۔ یوہیں ظہر کے بعد چار رکعت پڑھنا مستحب ہے۔ ( 1) حدیث میں اِس کے پڑھنے والے پر آگ کے حرام ہونے کی خبر دے دی گئی ہے۔ 
صلوۃُ الا َوابین 
مسئلہ۱۰:  بعد مغرب چھ رکعتیں مستحب ہیں ان کو صلوۃُالاوبین کہتے ہیں دو دو رکعت



________________________________
1 -      قال صاحب فتح القدیر  (رَحِمَہُ اللّٰہُ الْخَبِیْر)  : صرح جماعۃ من المشایخ انہ یستحب اربع بعد الظھر لحدیث رووہ وھو انہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من صلی اربعا قبل الظہر واربعا بعدہا حرمہ اللّٰہ علی النار۔رواہ ابو داود والترمذی والنسائی۔۱۲ (منہ) ۔  (فتح القدیر،کتاب الصلاۃ ، باب النوافل ،۱/۳۸۶ ونسائی،کتاب قیام اللیل وتطوع النہار، باب اختلاف علی اسماعیل بن ابی خالد ، ص۳۱۰ ، حدیث : ۱۸۱۳، ۱۸۱۴)