لیے کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں بھی اَلْحَمْد اور سورۃ پڑھے اور اس تیسری رکعت میں سورۃ پڑھنے کے بعد دونو ں ہاتھ اُٹھا کر کانوں کی لو تک لے جائے اوراَللّٰہُ اَکْبَرکہہ کر پھر ہاتھ باندھ لے اور دعائے قنوت پڑھے جب دعائے قنوت پڑھ چکے تو اَللّٰہُ اَکْبَرکہہ کر رکوع کرے اور باقی نماز پوری کرے۔
مسئلہ۱: دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دُعا کاپڑھنا واجب نہیں البتہ بہتر وہ دعائیں ہیں جو حدیثوں میں آئیں سب سے زیادہ مشہور دُعائے قنوت یہ ہے:
دُعائے قنو ت اور اس کا حکم
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْا رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔ ( 1)
مسئلہ۲: جو دُعائے قنوت نہ پڑھ سکے تو وہ یہ پڑھے:
________________________________
1 - الٰہی! ہم تجھ سے مدد طلب کرتے ہیں اور مغفرت چاہتے ہیں ا ور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر توکل کرتے ہیں اور ہر بھلائی کے ساتھ تیری ثنا کرتے ہیں اور ہم تیرا شکر کرتے ہیں ناشکری نہیں کرتے اور ہم جدا ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیرا گناہ کرے۔ اے اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔