Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
203 - 263
 مسئلہ۴۸:   ایسی چیز کے سامنے جو دل کو مشغول رکھے نماز مکروہ ہے۔ مثلاً زینت ، لہو و لعب وغیرہ۔  
نماز کے لیے دوڑنے کا حکم 
 مسئلہ۴۹:   نماز کے لیے دوڑنا مکروہ ہے۔   ( ردالمحتار) 
مصیبت زَدہ کے لیے نماز توڑنا 
	نماز توڑنے کا عذر یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے:
مسئلہ۵۰: کوئی مصیبت زَدہ فریاد کررہا ہو، اُسی نمازی کوپکارتا ہو یا مطلقاً کسی شخص کو پکارتا ہو یا کوئی ڈوب رہا ہو یا آگ سے جل جائے گایا اندھا راہ گیر کنوئیں میں گراچاہتا ہے، ان سب صورتوں میں نماز توڑ دینا واجب ہے جب کہ یہ نمازی اس کے بچانے کی قدرت رکھتا ہو۔   (درمختار و ردالمحتار ) 
مسئلہ۵۱:  پیشاب، پاخانہ معلوم ہوا یا کپڑے یا بدن پر اِتنی نجاست دیکھی کہ جتنی نجاست کے ہوتے نماز جائز ہے یا نمازی کو کسی اجنبی عورت نے چھودیا تو اِن تینوں صورتوں میں نماز توڑ دینا مستحب ہے جب کہ جماعت کا وقت نہ جاتا رہا اور پیشاب، پاخانہ جب بہت زور کیے ہو تو جماعت چھوٹ جانے کا بھی خیال نہ کرے ہاں وقت جانے کا خیال کیا جائے۔ 
										          (ردالمحتار) 
سانپ وغیرہ مارنے کے لیے نماز توڑنا 
مسئلہ۵۲:  سانپ وغیرہ مارنے کے لیے جب کہ کاٹنے کا صحیح ڈر ہو تو نماز توڑ دینا جائز ہے۔