Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
202 - 263
مسئلہ۳۹:  نماز میں بغیر عذر چار زانو بیٹھنا مکروہ ہے اور عذر ہو تو حر َج نہیں اور علاوہ نماز کے اس طرح بیٹھنے میں کوئی حر َج نہیں ۔  (درمختار) 
 مسئلہ۴۰:  سجدہ کو جاتے وقت گھٹنے سے پہلے ہاتھ رکھنااور اُٹھتے وقت ہاتھ سے پہلے گھٹنے اُٹھانا بلا عذر مکروہ ہے۔  (غنیۃ)  
مسئلہ۴۱:  رکوع میں سر کو پیٹھ سے اُونچا یا نیچا رکھنا مکروہ ہے۔   (منیہ)  
مسئلہ۴۲:  اُ ٹھتے وقت آگے پیچھے پاؤں اُٹھانا مکروہ ہے۔ 
 مسئلہ۴۳:  جوں یا مچھر جب ایذا پہنچاتے ہوں تو پکڑ کر مار ڈالنے میں حر َج نہیں ، جب کہ عمل کثیر سے نہ ہو۔   (غنیۃ و بہار) 
مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے 
مسئلہ۴۴:  مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔  ( عالمگیری)  
مسئلہ۴۵:  کوئی شخص کھڑا یا بیٹھا باتیں کررہا ہے اُس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کراہت نہیں جب کہ باتوں سے دل بٹنے کا خوف نہ ہو، مصحف شریف اور تلوار کے پیچھے اور سونے والے کے پیچھے نماز مکروہ نہیں ۔   (درمختار، ردالمحتار) 
نمازی کے آگے آگ کا حکم 
مسئلہ۴۶:  جلتی آگ نمازی کے آگے ہونا باعث کراہت ہے۔ شمع یا چراغ میں کراہت نہیں ۔  (عالمگیری) 
 مسئلہ۴۷:  بغیر عذر ہاتھ سے مکھی، مچھر اُڑانا مکروہ ہے۔  ( عالمگیری)