مسئلہ۳۰: تصویر کے یہ اَحکام تو نماز کے ہیں رہا تصویر کا رکھنا تو اس کے بارے میں حدیث میں ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اُس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ یعنی جب کہ توہین کے ساتھ نہ ہوں اور نہ اتنی چھوٹی ہوں کہ کھڑے ہو کر دیکھنے میں بدن کے حصے الگ الگ نہ دکھائی دیں ۔ (1 ) (فتح القدیر وغیرہ)
مسئلہ۳۱: تصویر کا بنانا بنوانا دونوں حرام ہیں چاہے دستی ہویا عکسی ( 2) دونوں کا ایک حکم ہے۔
مکروہِ تنزیہی
مسئلہ۳۲: سجدہ یا رکوع میں بلا ضرورت تین تسبیح سے کم کہنا مکروہ تنزیہی ہے۔ ہاں اگر وقت تنگ ہو یا ریل چلے جانے کے خوف سے ہو توحرج نہیں ۔
مسئلہ۳۳: کام کاج کے کپڑوں میں نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ( 3)ہے جب کہ اور کپڑے ہوں ورنہ کراہت نہیں ۔
ننگے سر نماز پڑھنے کے اَحکام
مسئلہ۳۴: سُستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی سے بوجھ معلوم ہوتا ہے یا گرمی معلوم ہوتی ہے، ا س وجہ سے ننگے سر پڑھتا ہے تو یہ مکروہ ِتحریمی ہے اور اگر نماز کو حقیر خیال کرکے ننگے سر پڑھے مثلاً نماز کوئی مہتم بالشان (4 ) چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی، عمامہ پہنا جائے تو یہ
________________________________
1 - یعنی جبکہ تصویر ذلت کی جگہ میں ہو یا بہت چھوٹی ہو کہ دیکھنے میں بدن کے حصے الگ الگ نہ دکھائی دیتے ہوں تو ایسی تصویر کے گھر میں ہونے سے حرج نہیں۔ ۱۲ منہ
2 - عکسی: فوٹو۔ ۱۲ (منہ)
3 - مکروہِ تنزیہی: جس کا کرنا شرع کو پسند نہیں لیکن کرنے پر سزا وعذاب بھی نہیں۔ ۱۲ (منہ)
4 - مہتم بالشان: اہم ، بڑا ۔ (۱۲منہ)