اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’ اے رب مجھے علم ِنافع عطا فرمَا ‘‘ کے اکیس حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’ 21 نیتیں ‘‘
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ’’ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کر دیتی ہے۔ ‘‘
(جامع صغیر للسیوطی، ص۵۵۷، حدیث۹۳۲۶)
دو مَدَنی پھول:
{1} بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{2} جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
{1} ہربارحمدو {2} صلوٰۃ اور {3} تَعَوُّذو {4} تسمیہ سے آغاز کروں گا (اسی صفحہ پر اوپر دی ہوئی دو عربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجائے گا) {5} اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے اس کتاب کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں گا {6} حتی الامکان اس کا باوضو اور {7} قبلہ رُو مطالعہ کروں گا {8} قرآنی آیات اور {9} احادیث مبارکہ کی زیارت کروں گا {10} جہاں جہاں ’’ اللّٰہ ‘‘ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور {11} جہاں جہاں ’’ سرکار ‘‘ کا اسم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا {12} جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیت کریمہ"فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ (۴۳) ") پ۱۴،النحل:۴۳ ( ترجمۂ کنز الایمان: تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔ ‘‘ پر عمل کرتے ہوئے علما سے رجوع کروں گا {13} ) اپنے ذاتی نسخے پر ( ’’ یاد داشت ‘‘ والے