Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
199 - 263
 کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا ناجائز ہے۔ 
 مسئلہ۲۲:  اگر تصویر نمازی کے سر پر ہو یعنی چھت میں بنی ہو یا لٹکی ہو یا سجدہ کی جگہ میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہوتا ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ یوہیں نمازی کے آگے یا داہنے یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ ِتحریمی ہے اور پیچھے ہونا بھی مکروہ ہے۔ اگرچہ آگے اور دائیں بائیں ہونے سے کم۔ 
مسئلہ۲۳:  اگر تصویر فرش میں ہے اور اس پر سجدہ نہیں تو کراہت نہیں ۔  (ہدایہ، فتح القدیر)  
مسئلہ۲۴:  اگر تصویر غیر جاندار کی ہے جیسے پہاڑ، دریا، درخت، پھول، پتی وغیرہ تو کچھ حرج نہیں ۔   (فتح القدیر) 
 مسئلہ۲۵:  تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو تو نماز میں کراہت نہیں ۔  (درمختار) 
 مسئلہ۲۶:   تصویر والا کپڑا پہنے ہوئے ہے اور اس پر کوئی دوسرا کپڑا اور پہن لیا کہ تصویر چھپ گئی تو اب نماز مکروہ نہیں ہوگی۔   (ردالمحتار) 
 مسئلہ۲۷:  اگر تصویر ذلت کی جگہ میں ہو جیسے جوتا اُتارنے کی جگہ میں ہو یا ایسے فرش میں ہو جس کو پاؤں سے روندتے ہوں تو نماز میں کراہت نہیں جب کہ اس پر سجدہ نہ ہو اور گھر میں ہونے میں بھی کراہت نہیں ۔  (درمختار) 
مسئلہ۲۸:  اگر تصویر اتنی چھوٹی ہو کہ کھڑے ہو کر دیکھنے میں اس کے بدن کے حصہ الگ الگ نہ دکھائی دیں تو ایسی تصویر کے نمازی کے آگے پیچھے یا دائیں بائیں ہونے میں نماز مکروہ نہ ہوگی۔  
مسئلہ۲۹:  اگر تصویر کا پورا چہرہ مٹا دیا تو کراہت جاتی رہی۔  ( ہدایہ وغیرہ)