Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
196 - 263
باندھے تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ 
مسئلہ۷:  کنکریاں ہٹانا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر سنت کے طور پر سجدہ نہ ادا ہوتا ہو تو ایک بار ہٹا سکتاہے اور اگر بغیر ہٹائے واجب نہ ادا ہوتا ہو تو ہٹانا واجب ہے، چاہے کئی بار ہٹانا پڑے۔  
                                                                                                                (درمختار وردالمحتار ) 
نماز میں اُنگلی چٹکانے  کا حکم 
مسئلہ۸:  اُنگلیاں چٹکانا (1 ) ، انگلیوں کی قینچی باندھنا یعنی ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا مکروہ تحریمی ہے۔   (درمختار وغیرہ)  
مسئلہ۹:  نماز کے لیے جاتے وقت اور نماز کے انتظار میں بھی یہ دونوں چیزیں مکروہ ہیں ۔ 
کمر پر ہاتھ رکھنے کا حکم 
	کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے نماز کے علاوہ بھی کمر پر ہاتھ رکھنا نہ چاہیے۔ (درمختار)  
مسئلہ۱۰:  اِدھر اُدھر منہ پھیرکر دیکھنا مکروہِ تحریمی ہے، چاہے تھوڑا ہی منہ پھیرا ہو۔ اگر منہ نہ پھیرے صرف کنکھیوں سے ( 2)  اِدھراُدھر بلا حاجت دیکھے تو کراہت تنزیہی ہے اور نادراً کسی غرض صحیح سے ہو تو اصلاًحرج نہیں ، آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانا بھی مکروہِ تحریمی ہے۔ 
 مسئلہ۱۱:  تشہد یا سجدوں کے درمیا ن کتے کی طرح بیٹھنا  (یعنی دونوں گھٹنوں کو سینے سے ملا کر ہاتھ کو زمین پر رکھ کر چوتڑ کے بل بیٹھنا) ، مرد کا سجدے میں کلائیوں کو بچھانا، کسی شخص کے منہ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ 



________________________________
1 -      انگلیاں چٹخانا ،انگلیوں کی آواز پے در پے نکالنا.		
2 -      آنکھوں کے کناروں سے۔