نماز کے مکروہات کا بیان
مسئلہ۱: کپڑے یا بدن یا داڑھی کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی ( 1) ہے۔ کپڑا سمیٹنا جیسے سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے اُٹھا لینا اگرچہ گرد سے بچانے کے لیے ہو مکروہ تحریمی ہے اور بلا وجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ ہے۔ کپڑا لٹکاناجیسے سر یا مونڈھے پر اِس طرح ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں مکروہ تحریمی ہے۔
مسئلہ۲: اگر کُرتے وغیرہ کی آستین میں ہاتھ نہ ڈالے بلکہ پیٹھ کی طرف پھینک دے تو یہ بھی مکروہ تحریمی ہے۔ (درمختار)
نماز میں کپڑا لٹکانے کا حکم
مسئلہ۳: کاندھے پر اس طرح رومال ڈالنا کہ ایک کنارہ پیٹ پر لٹکتا ہو اور دوسرا پیٹھ پر یہ مکروہ تحریمی ہے۔
مسئلہ۴: رضائی یا چادر یا شال (2 ) کے کنارے دونوں مونڈھوں سے لٹکتے ہوں یہ ممنوع و مکروہ تحریمی ہے، ہاں اگر ایک کنارہ دوسرے مونڈھے پر ہو اور دوسرا لٹک رہا ہے تو حرج نہیں ۔ (درمختار وردالمحتار )
مسئلہ۵: کوئی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی یا دامن سمیٹے نماز پڑھنا مکروہ ِتحریمی ہے چاہے پہلے سے چڑھی ہو یا نماز میں چڑھائی۔ (درمختار)
مسئلہ۶: مرد کو جوڑاباندھے ہوئے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر نماز میں جوڑا
________________________________
1 - مکروہِ تحریمی: وہ ہے جس کے کرنے سے عبادت ناقص ہوجاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے لیکن حرام سے کم ۔ (۱۲منہ)
2 - اُون کی چادر