Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
188 - 263
 کرلیا پھر قیام کیا تو وہ رکوع جاتا رہا اگر بعد قیام پھر رکوع کرے گا تو نماز ہوجائے گی ورنہ نہیں یوں ہی رکوع سے پہلے سجدہ کرنے کے بعد اگر رکوع پھر سجدہ کرلیا تو ہوجائے گی ورنہ نہیں ۔  (ردالمحتار)  
مسئلہ۴۵:  جو چیزیں فرض ہیں اُن میں امام کی پیروی مقتدی پر فرض ہے۔ یعنی اگر فرض چیزوں سے کوئی کام امام سے پہلے ادا کیا اور امام کے ساتھ یا امام کے ادا کرنے کے بعد ادا نہ کیا تونماز نہ ہوگی۔ جیسے امام سے پہلے سجدہ کرلیااور امام ابھی سجدہ میں نہ آیا تھا کہ اس نے سر اُٹھالیا تو اگر امام کے ساتھ یا بعد کو ادا کرلیا تو نماز ہوگئی ورنہ نہیں ۔  (درمختار وردالمحتار) 
مسئلہ۴۶:  مقتدی نے امام سے پہلے سجدہ کیا مگر اس کے سر اُٹھانے سے پہلے امام بھی سجدہ میں پہنچ گیا تو سجدہ ہوگیا مگر مقتدی کو ایسا کرنا حرام ہے۔   (عالمگیری)  
مسئلہ۴۷:  مقتدی کو صف کے پیچھے تنہا کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے جب کہ صف میں جگہ موجود ہو اور اگر صف میں جگہ نہ ہو تو حر َج نہیں اور اگر کسی کو صف میں سے کھینچ لے اور اس کے ساتھ کھڑا ہو تو یہ اچھا ہے مگر یہ خیال رہے کہ جس کو کھینچے وہ اس مسئلہ کو جانتا ہو کہیں اس کو کھینچنے سے اپنی نماز نہ توڑ دے۔  (عالمگیری)  اور چاہیے یہ کہ یہ کسی کو اشارہ کرے اور اُسے یہ چاہیے کہ پیچھے نہ ہٹے اس پر سے کراہت دور ہوجائے گی۔  ( فتح القدیر و بہار شریعت) 
جماعت قائم کرنے کا طریقہ 
	جماعت اس طرح قائم کی جائے کہ نماز کا جب مستحب وقت شروع ہوجائے تو اذان کہی جائے اس کے بعد سب لوگ با وضو مسجد میں یا جہاں جماعت کرنی ہو جمع ہوں اور سنت