Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
183 - 263
 مسئلہ۱۸:  معذور اپنے مثل معذور کا یا اپنے سے زائد عذر والے کا امام ہوسکتا ہے اور اگر امام مقتدی دونوں کو دو قسم کے عذر ہوں مثلاً ایک کو ریاح کا مرض ہے دوسرے کو قطرے کا تو ایک دوسرے کی امامت نہیں کرسکتا۔ (عالمگیری ، ردالمحتار)  
مسئلہ۱۹:  تیمم کرنے والا وضو کرنے والوں کا امام ہوسکتا ہے۔  ( ہدایہ وغیرہ)  
مسئلہ۲۰:  موزوں پر مسح کرنے والا پیر دھونے والوں کی امامت کرسکتا ہے۔  (ہدایہ وغیرہ) 
مسئلہ۲۱:  کھڑا ہو کر نماز پڑھنے والا بیٹھ کر پڑھنے والے کی اقتداء کر سکتا ہے۔  (ہدایہ، شرح وقایہ) 
مسئلہ۲۲:  وہ شخص جو رکوع و سجود کرتا ہے وہ اس کے پیچھے نہیں پڑھ سکتا جو اشارے سے پڑھتا ہے لیکن اگر امام و مقتدی دونوں اشارے سے پڑھتے ہوں تو اِقتدا جائز ہے۔  ( ہدایہ، شرح وقایہ)  
مسئلہ۲۳:  ننگا ستر چھپانے والے کا امام نہیں ہوسکتا۔  (ہدایہ، شرح وقایہ) 
بدمذہب کے پیچھے نماز کا حکم 
مسئلہ۲۴:  بدمذہب جس کی بدمذہبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلیہ اس کو امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب اِعادہ (1 )  ہے۔   (درمختار، ردالمحتار،عالمگیری) 
 مسئلہ۲۵:  فاسق معلن جیسے شرابی، جواری، زانی، سود خور، چغل خور، وغیرہ جو کبیرہ گناہ علانیہ کرتے ہیں اُن کو امام بنانا گناہ اور ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب اِعادہ ہے۔   (ردالمحتارودرمختار وغیرہ)  



________________________________
1 -      یعنی نماز کا پھر سے پڑھنا واجب ہے۔