Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
180 - 263
 چھوڑی تو سب نے برا کیا۔ 
مسئلہ۴:   رمضان شریف کے وتر میں جماعت مستحب ہے۔ 
 مسئلہ۵:  سنتوں اور نفلوں میں جماعت مکروہ ہے اور رمضان کے علاوہ وتر میں بھی مکروہ ہے۔ 
 مسئلہ۶:  اگر جانتا ہے کہ اعضائے وضو تین تین بار دھونے میں رکعت چھوٹ جائے گی تو بہتر یہ ہے کہ تین بار نہ دھوئے اور رکعت نہ جانے دے اور اگر سمجھتا ہے کہ تین تین بار دھونے میں رکعت تو مل جائے گی مگر تکبیر اُولیٰ نہ پائے گا تو تین تین بار دھوئے۔ (صغیری و بہار شریعت) 
جماعت ِثانیہ کا حکم 
مسئلہ۷:  محلہ کی مسجد میں جس کے لیے امام مقرر ہے محلہ کے امام نے اذان و اِقامت کے ساتھ سنت کے مطابق جماعت پڑھ لی ہے تو اب پھر دوبارہ اَذان و اِقامت کے ساتھ پہلے ہی کی طرح جماعت کرنا مکروہ ہے اور اگر بے اَذان جماعت دوبارہ کی تو حر َج نہیں جب کہ محراب سے ہٹ کر ہو اور اگر پہلی جماعت بے اَذان ہوئی یا آہستہ اَذان ہوئی یا غیروں نے جماعت قائم کی تو پھر جماعت قائم کی جائے اور یہ جماعت جماعت ِثانیہ نہ ہوگی۔    (درمختار وردالمحتار وغیرہ)  
مسئلہ۸:  جس کی جماعت جاتی رہی اس پر یہ واجب نہیں کہ دوسری مسجد میں جماعت تلاش کرکے پڑھے البتہ اگر ایساکرے تو مستحب ہے۔