مسئلہ۴۳: پرانے قرآن شریف کو جو پڑھنے کے قابل نہ رہا، جلایا نہ جائے بلکہ دفن کیا جائے۔
مسئلہ۴۴: قرآنِ مجید جس صندوق میں ہو اُس پر کپڑا وغیرہ نہ رکھا جائے۔
مسئلہ۴۵: کسی نے محض خیر و برکت کے لیے قرآنِ مجید اپنے گھر میں رکھ چھوڑا اور تلاوت نہیں کرتا تو گناہ نہیں بلکہ اس کی یہ نیت باعث ثواب ہے۔ (قاضی خان)
جماعت کا بیان
جماعت کی بہت تاکید ہے اور اس کا ثواب بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ بے جماعت کی نماز سے جماعت والی نماز کا ثواب ستائیس گنا ہے۔
مسئلہ۱: مردوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے۔ بلا عذر ایک بار بھی چھوڑ نے والاگنہگاراور سزا کے لائق ہے اور کئی بار ترک کرنے والا فاسق مردُودُ الشَّہادت (1 ) ہے اور اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ اگر پڑوسیوں نے سکوت کیا تو وہ بھی گنہگار ہوئے۔
کن نمازوں کے لیے جماعت شرط ہے ؟
مسئلہ۲: جمعہ و عیدین میں جماعت شرط ہے۔ یعنی بغیر جماعت یہ نمازیں ہوں گی ہی نہیں ۔
مسئلہ۳: تراویح میں جماعت سنت کفایہ ہے۔ یعنی محلہ کے کچھ لوگوں نے جماعت سے پڑھی تو سب کے ذمہ سے جماعت چھوڑنے کی برائی جاتی رہی اور اگر سب نے جماعت
________________________________
1 - مردود الشہادت: جس کی گواہی قبول نہ ہو۔فاسق: بدکار، گنہگار۔ (۱۲ منہ)