Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
177 - 263
اَعُوْذُ بِاللّٰہ پڑھنا اس کے ذمہ نہیں ۔  (غنیہ وغیرہ) 
 مسئلہ۲۷:   سورۂ برأت تلاوت کے بیچ میں آئی تو بِسْمِ اللّٰہ پڑھنے کی ضرورت نہیں اور جو یہ مشہور ہے کہ اگر تلاوت کی ابتداء سورۂ برأت سے کرے تب بھی بِسْمِ اللّٰہ نہ پڑھے یہ بالکل غلط ہے اسی طرح یہ بھی بے اصل ہے کہ اس کے ابتداء میں تعوذ پڑھے درمیان تلاوت میں ۔  ( بہار شریعت)  
 مسئلہ۲۸:  تین دن سے کم میں ایک ختم بہتر نہیں ۔  (عالمگیری) 
  مسئلہ۲۹:   جب ختم ہو تو تین بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ پڑھنا بہتر ہے۔ 
  مسئلہ۳۰:  لیٹ کرقرآن پڑھنے میں حر َج نہیں جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور منہ کھلا ہو یوہیں چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے، جب کہ دل نہ بٹے ورنہ مکروہ ہے۔  (غنیۃ) 
 مسئلہ۳۱:  غسل خانہ اور نجاست کی جگہوں میں قرآنِ مجید پڑھنا ناجائز ہے  (غنیۃ و بہار) 
 مسئلہ۳۲:   جب آوازِ بلند سے قرآن شریف پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سننا فرض ہے جب کہ وہ مجمع سننے کی غرض سے حاضر ہو، ورنہ ایک کا سنناکافی ہے اگر چہ اَور اپنے کام میں ہوں ۔ ( غنیۃ ، فتاویٰ رضویہ، بہار شریعت)  
 مسئلہ۳۳:  سب لوگ مجمع میں زور سے پڑھیں یہ حرام ہے اکثر عرس و فاتحہ کے موقع پر سب لوگ زور سے پڑھتے ہیں یہ حرام ہے۔ اگر چند آدمی پڑھنے والے ہوں تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں ۔   ( درمختار و بہار وغیرہ)