Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
17 - 263
کا علم نہیں بدلتا۔ دلوں کے خطروں اور وَسوسوں کی اُس کو خبر ہے اس کے علم کی کوئی انتہا نہیں ۔
 عقیدہ۹:  اللّٰہ تعالیٰ کی مشیت و اِرادہ کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، مگر اچھے پر خوش ہوتا ہے اور بُرے پر ناراض۔ 
عقیدہ۱۰:  خدا تعالیٰ کی قدرت
	 اللّٰہ تعالیٰ ہر ممکن پر قادِر ہے کوئی ممکن اُس کی قدرت سے باہر نہیں اور محال تحت ِقدرت نہیں ،  ( 1) محال پر قدرت ماننا اُلوہیت کا انکار کرنا ہے۔ 
 عقیدہ۱۱:  خیر و شر، کفر و ایمان، اطاعت و عصیاں اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  ہی کی تقدیر و تخلیق سے ہے۔ 
 عقیدہ۱۲:  حقیقۃً روزی پہنچانے والا وہی ہے فرشتہ وغیرہ وسیلہ اور واسطہ ہیں ۔
عقیدہ۱۳:  اللّٰہتعالیٰ پر کچھ واجب نہیں 
	اللّٰہتعالیٰ کے ذمہ کچھ واجب نہیں ، نہ ثواب دینا نہ عذاب کرنا، نہ وہ کام کرنا جو بندہ 



________________________________
1 -      شرح فقہ اکبر میں ہے : لان المحال لا یدخل تحت القدرۃ.  (شرح الفقہ الاکبر،القول فی القدر، ص۸۷) اور شرح مقاصد میں ہے : لا شیء من الواجب الممتنع بمقدور۔ (شرح المقاصد، المقصد الثالث فی الاعراض،۲/ ۱۴۸)  اور شرح مواقف میں ہے: لانھا ای:  (القدرۃ)   تختص بالممکنات دون الواجبات والممتنعات۔ (شرح المواقف، المرصد الرابع، المقصد الثالث، ۸/۸۰)  یعنی قدرت الٰہی کا تعلق صرف ممکنات سے ہے محال قدرت میں نہیں اور عیوبِ رب محال، جو عیبی مانے وہ خدا کو کیا جانے۱۲منہ۔ قدیم :  یعنی جو ہمیشہ سے ہو، حادث: یعنی جو پہلے نہ تھا پھر پیدا کیا گیا، محال: جو نہ ہوسکتا ہو، ممکن: جو ہوسکتا ہو۔ (۱۲منہ)