Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
165 - 263
 سہو بھی لازم نہ آیااور اگر اِتنا اُٹھا کہ کھڑے ہونے کے قریب ہوگیا تو پھر کھڑا ہی ہوجائے 
اوراخیر میں سجدہ سہو کرے۔  (شرح وقایہ، ہدایہ وغیرہا)  
مسئلہ۱۳:  اگر قعدہ اخیرہ کرنا بھول گیا اور کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو اُسے چھوڑ دے اور بیٹھ جائے اور نماز پوری کرے اور سجدہ سہو کرے اور اگر اس رکعت کا سجدہ کرلیا ہو تو فرض نماز جاتی رہی اگر چاہے تو ایک رکعت اور ملائے سوا مغرب کے اور یہ کل نفل ہوجائے گی، فرض پھر پڑھے۔  (ہدایہ، شرح وقایہ وغیرہ ) 
مسئلہ۱۴:  اگر قعدہ اخیرہ بقدر تشہدکرکے بھولے سے کھڑا ہوگیا تو بیٹھ جائے جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو اور بیٹھ کر سلام پھیرے اور سجدہ سہو کرے اور اگر اس رکعت کا سجدہ کرلیا تو فرض جب بھی پورے ہوگئے لیکن ایک رکعت اور ملائے اور سجدہ سہو کرے، یہ دونوں رکعتیں نفل ہوجائیں گی لیکن مغرب میں نہ ملائے۔   (ہدایہ، شرح وقایہ وغیرہ)  
مسئلہ۱۵:  ایک رکعت میں تین سجدے کیے یا دو رکوع کیے یا قعدہ اُولیٰ بھول گیا تو سہو کا 
سجدہ کرے۔ 
مسئلہ۱۶:  قیام و رکوع و سجود و قعدہ اخیر میں ترتیب فرض ہے لہٰذا اگر قیام سے پہلے رکوع کرلیا پھر قیام کیا تو یہ رکوع جاتا رہا اگر قیام کے بعد پھر رکوع کرے گا تو نماز ہو جائے گی ورنہ نہیں اسی طرح رکوع سے پہلے سجدہ کرنے کے بعد اگر رکوع پھر سجدہ کرلیا تو نماز ہوجائے گی۔ 
مسئلہ۱۷:   قیام و رکوع و سجود قعدہ اخیرہ میں ترتیب فرض ہے یعنی جس کو پہلے ہونا چاہیے وہ پہلے ہو اور جس کو پیچھے ہونا چاہیے وہ پیچھے ہو اگر پہلے کا پیچھے اور پیچھے کا پہلے کرلیا تو نماز نہ ہوگی جیسے کسی نے رکوع سے پہلے سجدہ کرلیا تو نماز نہ ہوئی ہاں اگر سجدہ کے بعد دوبارہ رکوع اور پھر سجدہ کرے یعنی ترتیب وار کرلے تو نماز ہوجائے گی ورنہ نہیں اسی طرح اگر قیام سے