Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
164 - 263
مسئلہ۵:  ایک نماز میں کئی واجب چھوٹ گئے تو ایک بار وہی دو سجدے سہو کے سب کے لیے کافی ہیں ۔ چند بار سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں ۔  ( ردالمحتار وغیرہ)  
مسئلہ۶:  قعدہ اُولیٰ میں پوری اَلتَّحِیَّات پڑھنے کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے میں اِتنی دیر کی کہ جتنی دیر میں اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد پڑھ سکے تو سجدہ سہو واجب ہے۔ چاہے کچھ پڑھے یا خاموش رہے دونوں صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔  (درمختارو ردالمحتار)  
مسئلہ۷:  قرأت وغیرہ کسی موقع پر سوچنے لگا اور اتنی دیر ہوئی کہ تین بارسُبْحٰنَ اللّٰہ کہہ سکے تو سجدہ سہو واجب ہے۔  (ردالمحتار)  
مسئلہ۸:  دوسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر سلام پھیر دیا پھر یاد آیا تو نماز پوری کرکے سجدہ سہو کرے۔   (عالمگیری) 
مسئلہ۹:  تعدیل اَرکان ( 1)  بھول گیا، سجدہ سہو واجب ہے۔  (ہندیہ) 
مسئلہ۱۰:  مقتدی اَلتَّحِیَّاتنہ ختم کرنے پایا تھا کہ امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا تو مقتدی پر واجب ہے کہ اپنی اَلتَّحِیَّاتپوری کرکے کھڑا ہو اگرچہ دیر ہوجائے۔ 
مسئلہ۱۱:  مقتدی نے رکوع یاسجدے میں تین بار تسبیح نہ کہی تھی کہ امام نے سر اُٹھالیا تو مقتدی بھی سر اُٹھالے اورباقی تسبیح چھوڑ دے۔ 
مسئلہ۱۲:  جس شخص نے بھول کرقعدہ اُولیٰ نہ کیا اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا تواگرابھی اتناکھڑاہواکہ قعدہ کے قریب ہے تو بیٹھ جائے اور قعدہ کرے نماز صحیح ہے، سجدہ



________________________________
1 -      تعدیل اَرکان کے معنی ہیں اَرکانِ نماز مثلاً رکوع، سجود، قومہ، جلسہ وغیرہ کو اطمینان سے ادا کرنا یعنی ان میں کم از کم ایک بار سُبْحَانَ  اللّٰہ کہنے کی مقدار ٹھہرنا ۔