Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
159 - 263
الدَّعْوَاتِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔ (1 ) 
پڑھے یا اورکوئی دعائے ماثور پڑھے یا یہ پڑھے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔ (2 ) 
	اور اس کو بغیر اَللّٰھُمَّ کے نہ پڑھے پھر داہنے شانہ کی طرف منہ کرکے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ (3 ) کہے اور اسی طرح بائیں طرف، اب نماز ختم ہوگئی، اس کے بعد دونوں ہاتھ اُٹھا کر کوئی دُعا مثلاً
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار۔
پڑھے اور منہ پر ہاتھ پھیرے۔ یہ طریقہ امام یا تنہا مرد کے پڑھنے کا ہے لیکن اگر نمازی مقتدی ہو یعنی جماعت کے ساتھ امام کے پیچھے پڑھتا ہو تو قرأ ت نہ کرے یعنی اَلْحَمْد اور سورۃ نہ پڑھے چاہے امام زور سے قرأت کرتا ہو یا آہستہ، امام کے پیچھے کسی نماز میں قرأت جائز نہیں ۔ اگر نمازی عورت ہو تو تکبیر تحریمہ کے وقت مونڈھے تک ہاتھ اُٹھائے اور بائیں ہتھیلی 



________________________________
1 -      اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  تو بخش دے مجھ کو اور میرے والدین کو اور اس کو جو پیدا ہوا اور تمام مومنین و مومنات اور مسلمین و مسلمات کو، بیشک تو دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے اپنی رحمت سے، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان۔
2 -      اے اللّٰہ!  (عَزَّوَجَلَّ) ،اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اورہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب ِ دوزخ سے بچا۔
3 -      سلام میں اکیلا نمازی اپنے داہنے سلام میں ان فرشتوں پر سلام کی نیت رکھے جو د ا  ہنی طرف ہیں اور بائیں سلام میںبائیں طرف کے فرشتوں کی نیت کرے اور اگر نمازی امام ہو تو ان سب کے ساتھ داہنے طرف کے مردمقتدیوں کی بھی نیت کرے اور اسی طرح بائیں سلام میں بائیں طرف کے، انہیں سب کی نیت کرے اور اگر مقتدی ہو تو ان سب کے ساتھ امام کو بھی شامل کرے اس طرف کے سلام میں جس طرف امام پڑے اور اگر امام سامنے پڑے تو دونوں سلام میں امام کو شامل رکھے۔  (۱۲منہ)