Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
158 - 263
پڑھے  اس کو تشہد کہتے ہیں جب کلمہ  ’’  لَا  ‘‘  کے قریب پہنچے تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی اُنگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنائے اور چھوٹی اُنگلی اور اُس کے پاس والی ہتھیلی سے ملا دے اور لفظ  ’’  لَا  ‘‘  پر کلمہ کی اُنگلی اُٹھائے مگر اِدھر اُدھر نہ ہلائے اور ’’ اِلَّا  ‘‘  پر گرادے اور سب انگلیاں فوراً سیدھی کرلے، اب اگر دو سے زیادہ رکعتیں پڑھنی ہوں تو اُٹھ کھڑا ہو اوراِسی طرح پڑھے مگر فرض کی اِن رکعتوں میں اَلْحَمْد کے ساتھ سورۃ ملانا ضرور نہیں ۔ اب پچھلا قعدہ جس کے بعد نماز ختم کرے گا اُس میں تشہد کے بعد درود شریف:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ
عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔  (1 ) 
	 پڑھے پھر:  
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ تَوَالَدَ وَلِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ 
وَالْمُسْلِمِیْنَوَالْمُسْلِمَاتِ الْاَحْیَاء مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ اِنَّکَ مُجِیْبُ



________________________________
1 -      اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! درود بھیج ہمارے سردار محمد پر اور اُن کی آل پر جس طرح تو نے درود بھیجا سیدنا ابراہیم   (عَلَیْہِ السَّلَام) پر اور اُن کی آل پر، بیشک تو ہی ہے سب خوبیوں والا عزت والا، اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  برکت نازل کر ہمارے سردار محمد  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم)  پر اور اُن کی آل پر جس طرح تو نے برکت نازل کی سیدنا ابراہیم   (عَلَیْہِ السَّلَام) پر اور اُن کی آل پر، بیشک تو ہی ہے سب خوبیوں والا عزت والا۔