Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
157 - 263
ہتھیلیاں بچھی ہوں اور اُنگلیاں قبلہ کی طرف ہوں اور کم سے کم تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (1 )   کہے پھر سراُٹھائے اس طرح کہ پہلے ماتھا پھر ناک پھر منہ پھر ہاتھ اور داہنا قدم کھڑا کر کے اس کی انگلیاں قبلہ رُخ کرے اور بایاں قدم بچھا کر اس پر خوب سیدھا بیٹھ جائے اور ہتھیلیاں بچھا کر رانوں پر گھٹنوں کے پاس رکھے کہ دونوں ہاتھ کی انگلیاں قبلہ کو ہوں اور انگلیوں کا سرا گھٹنہ کے پاس ہو پھر ذرا ٹھہر کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا دوسرا سجدہ کرے، یہ سجدہ بھی پہلے کی طرح کرے پھر سر اُٹھائے اور ہاتھ کو گھٹنے پر رکھ کر پنجوں کے بل کھڑا ہوجائے، اٹھتے وقت بلا عذر ہاتھ زمین پر نہ ٹیکے، یہ ایک رکعت پوری ہوگئی، اب صرف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم   پڑھ کراَلْحَمْد اور سورۃ پڑھے اور پہلے کی طرح رکوع اور سجدہ کرے پھر جب دوسرے سجدہ سے سر اٹھائے تو داہنا قدم کھڑا کرکے بایاں قدم بچھا کر بیٹھ جائے اور  
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُطاَلسَّلَامُ ( 2)  عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ
رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ طاَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ
اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ۔ (3 ) 



________________________________
1 -      پاک ہے میرا پروردگار سب سے بلند۔
2 -      حضرت امام غزالی  (عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیْ) نے فرمایا کہ جب التحیات پڑھنے بیٹھے تو اپنے دل میں رسول اللّٰہ      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی مبارک صورت کو حاضر کرے اور حضور  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کا خیال دل میں جما کر کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اوریقین جانے کہ یہ سلام حضور کو پہنچتا ہے اور حضور ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  اس کا جواب اس سے بڑھ کر دیتے ہیں۔  (احیاء العلوم جلد اوّل)  ۱۲منہ۔ (احیاء العلوم،کتاب اسرار الصلاۃ ،۱/۲۲۹) 
3 -      تمام قولی  (تحیت) ، فعلی (نمازیں)  اور مالی عبادتیں  (پاکیزگیاں) اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  ہی کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر، اے نبی! اور اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)    کی رحمتیں اور برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)    کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوںکہ اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمد  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم)  اس کے بندہ اور رسول ہیں۔