Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
156 - 263
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُک  ( 1)   پھر تعوذ پڑھے یعنی:  اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم (2 )  پھر تسمیہ پڑھے یعنی:  بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم (3 )    پھر اَلْحَمْد  پوری پڑھے اور ختم پر آہستہ سے آمین کہے۔ اس کے بعد کوئی سورت یا تین آیتیں پڑھیں یا ایسی ایک آیت پڑھے جو تین آیتوں کے برابر ہو، اب اَللّٰہُ اَکْبَرکہتا ہوا رکوع میں جائے اور گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑے اس طرح پر کہ ہتھیلیاں گھٹنے پر ہوں اور اُنگلیاں خوب پھیلی ہوں اور پیٹھ بچھی ہو اور سر پیٹھ کے برابر ہو، اونچانیچا نہ ہو اور نظر پیر کی طرف ہواور کم سے کم تین بار:  سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم (4 )   کہے پھر:  سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ  ( 5)  کہتا ہوا سیدھا کھڑا ہوجائے اور جو منفرد یعنی اکیلا ہو تو اس کے بعد :  اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد (6 )    کہے پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اس طرح کہ پہلے گھٹنا زمین پر رکھے پھر ہاتھ پھر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں سر رکھے اس طور پر کہ پہلے ناک تب ماتھا اور ناک کی ہڈی زمین پر جم جائے اور نظر ناک کی طرف رہے اور بازوئوں کو کروٹوں سے اور پیٹ کو رانوں سے اور رانوں کو پنڈلیوں سے جدا رکھے اور ان دونوں پاؤں کی سب انگلیوں کو قبلہ کی طرف رکھے اس طرح کہ انگلیوں کا سارا پیٹ زمین پر جما رہے اور



________________________________
1 -      پاک ہے تو اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   اور میں تیری حمد کرتا ہوں، تیرا نام برکت والا ہے اور تیری عظمت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
2 -      میں اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کی پناہ میں آتا ہوں، شیطان مردود سے۔
3 -      اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
4 -      پاک ہے میرا عظمت والا پروردگار۔
5 -      اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔
6 -      اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   ! اے ہمارے مالک! سب خوبیاں تیرے ہی لیے ہیں۔