Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
151 - 263
مسئلہ۲۶:  اِقامت کے وقت کوئی شخص آیا تو اُسے کھڑے ہو کر اِنتظار کرنا مکروہ ہے بلکہ بیٹھ جائے، جب حَیَّ عَلَی الْفَلَاح ( 1) کہی جائے اس وقت کھڑا ہو۔ یوہیں جو لوگ مسجد میں موجود ہیں وہ بھی بیٹھے رہیں جب مکبّر حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر پہنچے اس وقت اُٹھیں یہی حکم امام کے لیے بھی ہے۔  (عالمگیری) 
 	آج کل اکثر جگہ َرواج پڑ گیا ہے کہ جب تک امام مصلے پر کھڑا نہ ہوجائے اس وقت تک تکبیر نہیں کہی جاتی، یہ خلاف سنت ہے۔ 
مسئلہ۲۷:  اَذان کے بیچ میں اور اسی طرح اقامت کے بیچ میں بولنا ناجائز ہے مگر مؤذّن و مکبّر کو کوئی سلام کرے تو اس کا جواب نہ دے اور ختم کے بعد بھی جواب دینا واجب نہیں ۔   (عالمگیری) 
اِقامت کا جواب
مسئلہ۲۸:  اِقامت کا جواب مستحب ہے اس کا جواب بھی اَذان کے جواب کی طرح ہے فرق اتنا ہے کہقَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ (2 ) کے جواب میں اَقَامَھَا اللّٰہُ واَدَامَھَا مَادَامَتِ السَّمٰوٰتُ والْاَرْض  ( 3)  کہے۔  (عالمگیری)   یا یہ کہے اَقَامَھَا اللّٰہُ واَدَا مَھَا وَجَعَلَنَا مِنْ صَالِحِیْ اَہْلِھَا اِحْیَائً وَّاَمْوَا    تاً.   (4 )     ( بہار شریعت)  
مسئلہ۲۹:  اگر اَذان کے وقت جواب نہ دیا تو اگر زیادہ دیر نہ ہوئی ہو تو اب دے لے۔   (درمختار)  



________________________________
1 -      نجات پانے کے لیے آؤ۔
2 -      بے شک نمازقائم ہوگئی۔
3 -      اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  اس کو قائم رکھے اور ہمیشہ رکھے جب تک آسمان اور زمین ہیں۔
4 -      اللّٰہ اس کو قائم رکھے اور ہمیشہ رکھے اورہم کو زندگی میں اور مرنے کے بعد اس کے نیک اہل سے بنائے۔