اَذان کا طریقہ اور اس کے الفاظ ، اَذان کی جگہ
خارجِ مسجد، اونچی جگہ، قبلہ رخ، کھڑے ہو کر، کانوں کے سوراخوں میں انگلیاں ڈال کر یا کانوں پر ہاتھ رکھ کر اَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَر ( 1) کہے یہ دونوں مل کر ایک کلمہ ہوا، پھر ذرا ٹھہر کر پھراَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَرکہے یہ دونوں مل کر ایک کلمہ ہوا۔ پھر دو دفعہ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ (2 ) کہے پھر دو دفعہاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ اللّٰہ (3 ) کہے پھر داہنے طرف منہ پھیر کر دوبارحَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ ( 4) کہے پھر بائیں طرف منہ کرکے حَیَّ عَلَی الْفَلَاح ( 5) دوبار کہے پھر قبلہ کو منہ کرلے اور اَللّٰہُ اَکْبَر اَللّٰہُ اَکْبَرکہے یہ بھی ایک کلمہ ہوا۔ پھر ایک بار لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ (6 ) کہے۔
اَذان کے بعد کی دعا
اَذان ختم ہوئی، اب پہلے درود شریف پھر یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلَاۃِ الْقَآئِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَ نَامُحَمَّدَنِالْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِالَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ
وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَاد۔ (7 )
________________________________
1 - اللّٰہ سب سے بڑا ہے، اللّٰہ سب سے بڑا ہے۔
2 - میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
3 - میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم) اللّٰہ کے رسول ہیں۔
4 - نماز پڑھنے کے لیے آؤ۔
5 - نجات پانے کے لیے آؤ۔
6 - اللّٰہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
7 - اے اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) ! اس دعوۃِ تامّہ اور صلوٰۃ قائمہ کے مالک تو ہمارے سردار حضرت محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم) کو وسیلہ اور فضیلت اور بہت بلند درجہ عطا فرما اور ان کو مقام محمود میں کھڑا کر جس کا تونے اُن سے وعدہ کیاہے اور ہمیں قیامت کے دن اُن کی شفاعت نصیب فرما بے شک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔