Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
142 - 263
وقت کراہت آگیا۔  (عالمگیری، ردالمحتار)  
مسئلہ۲۱: اِن تینوں وقتوں میں تلاوتِ قرآنِ مجید بہتر نہیں ، بہتر یہ ہے کہ ذکرو درود شریف میں مشغول رہے۔ 
 (عالمگیری) 
کن بارہ وقتوں میں نفل پڑھنا منع ہے ؟
مسئلہ۲۲:  بارہ وقتوں میں نوافل پڑھنا منع ہے۔ 
 {۱} صبح صادق سے سورج نکلنے تک کوئی نفل جائز نہیں ، سوا فجر کی دو رکعت سنت کے۔  
 {۲}  اپنے مذہب کی جماعت کے لیے اِقامت ہوئی تو اِقامت سے ختم جماعت تک نفل و سنت پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ البتہ اگر نماز فجر قائم ہوچکی اور جانتا ہے کہ سنت پڑھے گا جب بھی جماعت مل جائے گی اگرچہ قعدہ میں شرکت ہوگی تو حکم ہے کہ جماعت سے دور الگ فجر کی سنت پڑھ کر جماعت میں شریک ہو جائے اور اگر یہ جانتا ہے کہ سنت پڑھوں گا تو جماعت نہ ملے گی اور سنت کے خیال سے جماعت چھوڑی تو یہ ناجائز اور گناہ ہے اور فجر کے سوا باقی نمازوں میں اگرچہ یہ جانے کہ سنت پڑھ کر جماعت مل جائے گی۔ سنت پڑھنا جائز نہیں جب کہ جماعت کے لیے اِقامت ہوئی۔
 {۳} نماز عصر پڑھنے کے بعد سے آفتاب زرد ہونے تک نفل پڑھنا منع ہے۔
 {۴} سورج ڈوبنے سے لے کر مغرب کی فرض پڑھنے تک نفل جائز نہیں ۔             (عالمگیری درمختار) 
 {۵} جس وقت امام اپنی جگہ سے جمعہ کے خطبہ کے لیے کھڑا ہوا اس وقت سے لے کر فرض جمعہ ختم ہونے تک نفل منع ہے۔