سایہ اصلی کی تعریف
سایہ اصلی وہ سایہ ہے جو ٹھیک دوپہر کے وقت ہوتا ہے، جب آفتاب خط نصف النہار پر پہنچتا ہے یعنی ٹھیک بیچ و بیچ آسمان پر کہ پورب پچھم ( ) کا فاصلہ برابر ہوتا ہے تویہ ٹھیک دوپہر ہوتی ہے، اس جگہ سے ذرا پچھم کا جھکا اور ظہر کا وقت شروع ہوا۔
فائدہ :
ٍ سورج ڈھلنے کی پہچان یہ ہے کہ برابر زمین پر ایک برابر لکڑی سیدھی اس طرح گاڑیں کہ پورب پچھم بالکل جھکی نہ ہو، جتنا سورج اونچا ہوتا جائے گا اس لکڑی کا سایہ کم ہوتا جائے گا جب کم ہونا رُک جائے تو یہ ٹھیک دوپہر ہے اور یہ سایہ سایۂ اصلی ہے اس کے بعد سایہ بڑھنا شروع ہوگا اوریہ اس بات کی دلیل ہے کہ سورج خط نصف النہار سے جھکا اور یہ ظہر کا وقت ہوا، جمعہ کا وقت وہی ہے جو ظہر کا وقت ہے۔
عصر کا وقت
ظہر کا وقت ختم ہوتے ہی عصر کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور سورج ڈوبنے تک رہتاہے۔
فائدہ :
ان شہروں میں عصر کا وقت کم سے کم تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹہ ( کچھ منٹ کم و بیش) جاڑوں میں یعنی نومبر سے فروری کے تیسرے ہفتہ تک تقریباً پونے
________________________________
1 - مشرق مغرب