Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
133 - 263
مسئلہ۱۶:  اگر پورے ستر کے لیے کپڑا نہیں اور اتنا ہے کہ بعض اعضاء کا ستر ہوجائے گا تو اس سے ستر واجب ہے، اوراس کپڑے سے عورتِ غلیظہ یعنی آگا پیچھا چھپائے اور اِتنا ہو کہ ایک ہی چھپا سکتا ہے تو ایک ہی کو چھپائے۔ 
مسئلہ۱۷:  اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے چوتھائی ستر کھلتا ہے تو بیٹھ کر پڑھے۔   (درمختار، ردالمحتار) 
	نماز کی تیسری شرط یعنی :
وقت کا بیان
فجر کا وقت 
	صبح صادق سے لے کر سورج کی کرن چمکنے تک ہے۔
صبح صادق کس کو کہتے ہیں 
	صبح صادق ایک روشنی ہے جو سور ج نکلنے سے پہلے سورج کے اوپر آسمان کے پوربی کناروں  (1 ) میں دکھائی دیتی ہے اور بڑھتی جاتی ہے،یہاں تک کہ تمام آسمان پر پھیل جاتی ہے اور اُجالا ہوجاتا ہے، اس روشنی کے ظاہر ہوتے ہی سحری کا وقت ختم اور نماز فجر کا وقت شروع ہوجاتا ہے، اس روشنی کے پہلے بیچ آسمان میں ایک لمبی سفید ی پورب سے پچھم  ( ) 



________________________________
1 -      مشرقی کناروں	
2 -      مشرق سے مغرب