Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
129 - 263
 	نماز کی دوسری شرط :
سترِعورت کا بیان 
ستر کتنا فرض ہے ؟
	یعنی نماز کے لیے کم سے کم کتنا بدن ڈھکا رہنا ضروری ہے۔
مسئلہ۱:  مرد کے لیے ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں کے نیچے تک عورت  (چھپانے کی چیز)  ہے، یعنی اتنے بدن کا چھپانا فرض ہے، ناف کا چھپانا فرض نہیں لیکن گھٹنا ڈھکنا فرض ہے۔
مسئلہ۲:  آزاد (1)  عورتوں اور خنثٰی مشکل کے لیے سارا بدن عورت ہے، سوائے منہ اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے، سر کے لٹکتے ہوئے بال اور گردن اور کلائیاں بھی عورت ہیں اُن کا چھپانا بھی فرض ہے۔
مسئلہ۳:  اگر عورت نے اتنا باریک دوپٹا جس سے بال کی سیاہی چمکے اوڑھ کر نماز پڑھی تو نماز نہ ہوگی۔
مسئلہ۴:  باندی کے لیے سارا پیٹ اور پیٹھ اور دونوں پہلو اور ناف سے گھٹنوں تک عورت ہے۔
مسئلہ۵: جن اَعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو اگر چوتھائی سے کم کھل گیا تو



________________________________
1 -      آزاد سے مراد جو غلام یا باندی نہ ہو اس کتاب میں جہاں جہاں آزاد کا لفظ آیا ہے اس سے مراد یہی ہے کہ شرعی طور پر غلام نہ ہو۔ ۱۲ (منہ)