Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
128 - 263
سے نیچے اُترنے یا نیچی جگہ سے اُوپر چڑھنے سے ہوتا ہے یا داہنے پاؤں کو بائیں اوربائیں کو داہنے پر رکھ کر زور دینے سے ہوتا ہے یا کھکھارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے۔ اِستبراء اتنی دیر تک کرنا چاہیے کہ اطمینان ہوجائے کہ اب قطرہ نہ آئے گا۔ اِستبراء کا حکم مردوں کے لیے ہے عورت بعد فارغ ہونے کے تھوڑی دیر رُکی رہے پھر طہارت کرلے۔ 
مسئلہ۹:  کنکر،پتھر،پھٹا ہوا کپڑا یہ سب ڈھیلے کے حکم میں ہیں ،ا ن سے بھی صاف کرلینا بلا کراہت جائز ہے۔ 
 مسئلہ۱۰:  کاغذ سے استنجاء منع ہے چاہے اس پر کچھ لکھا ہو یاسادہ ہو۔
مسئلہ۱۱:  مرد کا ہاتھ بے کار ہو تو اس کی بی بی اِستنجا کرائے اور اگر عورت کا ہاتھ بیکار ہو تو شوہر کرائے کوئی اور رشتہ دار بیٹا، بیٹی، بھائی،بہن اِستنجا نہیں کراسکتے بلکہ ایسی صورت میں معاف ہے۔
وضو کے بچے ہوئے پانی کا حکم 
مسئلہ۱۲:  وضو کے بچے ہوئے پانی سے طہارت نہ کرنا چاہیے۔
طہارت کے بچے ہوئے پانی کا حکم 
مسئلہ۱۳:  طہارت کے بچے ہوئے پانی کو پھینکنا نہ چاہیے کہ یہ اِسراف ہے بلکہ کسی اور کام میں لائے اور وضو بھی کرسکتا ہے۔