Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
126 - 263
	پہلے تین بار ہاتھ دھوئے پھر بیٹھ کر داہنے ہاتھ سے پانی بہائے اور بائیں ہاتھ سے دھوئے اور پانی کا لوٹا اونچا رکھے تاکہ چھینٹیں نہ پڑیں ۔ پہلے پیشاب کا مقام دھوئے پھر پاخانہ کا مقام دھوئے، دھوتے وقت پاخانہ کا مقام سانس کا زور نیچے کو دے کر ڈِھیلا رکھے اور خوب اچھی طرح دھوئے، یہاں تک کہ دھونے کے بعد ہاتھ میں بو باقی نہ رہ جائے، پھر کسی پاک کپڑے سے پونچھ ڈالے اور اگر کپڑا نہ ہو تو بار بار ہاتھ سے پونچھے کہ برائے نام تری رہ جائے اور اگر وسوسہ کا غلبہ ہو تو رومالی پر پانی چھڑک لے پھر اس جگہ سے باہر آکر یہ دعا پڑھے: 
طہارت خانہ سے باہر آنے کی دعا 
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَآئَ طَہُوْرًا وَّالْاِسْلَامَ نُوْرًاوَّقَآئِدًا
وَّدَلِیْلًا اِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی وَاِلَی الْجَنَّاتِ النَّعِیْمِ۔اَللّٰہُمَّ حَصِّنْ
فَرْجِیْ وَطَہِّرْ قَلْبِیْ وَمَحِّصْ ذُنُوبِیْ۔ (1) 
مسئلہ۵:  آگے یا پیچھے سے جب نجاست نکلے تو ڈھیلوں سے اِستنجاء کرنا سنت ہے اور اگر صرف پانی ہی سے طہارت کرلی تو بھی جائز ہے مگر مستحب یہ ہے کہ ڈھیلے لینے کے بعد پانی سے طہار ت کرے، ڈھیلوں سے طہارت اس وقت کافی ہوگی جب کہ نجاست سے 



________________________________
1 -      ترجمہ: حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے لیے جس نے پانی کو پاک کرنے والا اور اسلام کو نور اور خدا تک پہنچانے والا اور جنت کا راستہ بتانے والا کیا،اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  تو میری شرم گاہ کو محفوظ رکھ اور میرے دل کو پاک کر اور میرے گناہ دور کر ۔