Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
125 - 263
بِسْمِ اللّٰہِ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثْ۔ (1) 
	پھر بایاں پاؤں پہلے اندر رکھیں جب بیٹھنے کے قریب ہو تو کپڑا بدن سے ہٹائے اور ضرورت سے زیادہ بدن نہ کھولے پھر پاؤں کشادہ کرکے بائیں پاؤں پر زور دے کر بیٹھے اور خاموشی سے سر جھکائے فراغت حاصل کرے، جب فارغ ہوجائے تو مرد بائیں ہاتھ سے اپنے آلہ کو جڑ کی طرف سے سرے کی طرف سونتے تاکہ جو قطرے رکے ہوں وہ نکل آئیں پھر ڈھیلوں سے صاف کرکے کھڑا ہوجائے اور سیدھے کھڑے ہونے سے پہلے بدن چھپالے اورباہر آجائے نکلتے وقت پہلے داہنا پیر باہر نکالے اور نکل کر یہ کہے:
اِستنجے کے بعد کی دعا 
غُفْرَانَک۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّیْ مَایُوْذِیْنِیْ وَاَمْسَکَ عَلَیَّ مَایَنْفَعُنِیْ۔  (2) 
طہارت خانہ میں داخل ہونے کے لیے دعا 
	پھر طہارت خانے میں یہ دُعا پڑھ کر جائے: 
بِسْمِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی دِیْنِِ الْاِسْلَامِ
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ الَّذِیْنَ
لَاخَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْن۔ (3) 



________________________________
1 -      ترجمہ: اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کے نام سے، اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ) ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں پلیدی اور شیاطین سے۔
2 -      ترجمہ:اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔حمد ہے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کے لیے جس نے مجھ سے وہ چیز دور کی جو مجھے اذیت دیتی اور وہ چیز باقی رکھی جو مجھے نفع دے گی۔
3 -      ترجمہ: اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  کے نام سے جو بہت بڑا ہے اور اسی کی حمد ہے خدا کا شکر ہے کہ میں دین اسلام پر ہوںاے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  !تو مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک لوگوں میں سے کردے جن پر نہ خوف ہے اور نہ وہ غم کریں گے۔