Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
103 - 263
 کے بعد کی تو تیمم نہ ہوگا۔دل میں تیمم کا ارادہ فرض ہے اور ساتھ ہی زبان سے بھی کہہ لینا بہتر ہے۔ مثلاً یوں کہے کہ تیمم کرتاہوں بے غُسلی یا بے وضوئی کی ناپاکی دور ہونے اور نماز جائز ہونے کے لیے اور بِسْمِ اللّٰہ کہہ کر مٹی پر ہاتھ مارے۔ 
 دوسرا فرض:
	 سارے منہ پر ہاتھ پھیرنا کہ بال برابر کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے نہیں تو تیمم نہ ہوگا۔
 تیسرا فرض:
	 دونوں ہاتھ کاکُہنیوں تک کُہنیوں سمیت مسح کرنا اگر ذرہ برابر بھی کوئی جگہ چھٹ گئی تو تیمم نہ ہوگا۔
 مسئلہ۱۸:   داڑھی مونچھ اور بھنوئوں کے بالوں پر ہاتھ پھیرنا ضروری ہے۔
مسئلہ۱۹:  منہ کی یہاں بھی وہی حد ہے جو وضو میں ہے، لیکن منہ کے اندر تیمم نہیں کیا جاتا، البتہ دونوں ہونٹھ پر جتنا منہ بند کرنے کے بعد کھلا رہتا ہے مسح ضروری ہے۔  
مسئلہ۲۰:  ہاتھ جھاڑنے میں تالی نہ بجے بلکہ اس کی صورت یہ ہے کہ انگوٹھے سے انگوٹھا ٹکرائے زائد گَرد جھڑ جائے گی۔
مسئلہ۲۱:  اگر انگلیوں میں گرد نہ پہنچی ہو تو خلال کرنا فرض ہے نہیں تو سنت اور اسی طرح داڑھی میں بھی۔
مسئلہ۲۲:   اگر ایک ہی تیمم میں وضو اور غسل دونوں کی نیت کرلی جب بھی کافی ہے دونوں کا ہوجائے گا۔