شیطا نی رکاو ٹ :مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعےحضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کریگا۔
آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔
شَجَرہِ عطاریہ : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بہت ہی پیارا''شجرہ شریف ''بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہے،نیزجا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہے، اسی طرح کے اور بھی ''اَوراد''لکھے ہیں۔
اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں،جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں۔ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں۔ لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں مریدکروا کر قادِری رَضَوی عطاری بنوادیں۔