Brailvi Books

قبر کا امتحان
8 - 26
 تَبارَکَ وَ تَعَا لٰیآپ سب کو مدینۂ منورہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں زیرِ گنبدِ خضرا جلوۂ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں ایما ن وعافیت کے ساتھ شہادت نصیب کرے اوریہ ساری دعائیں خاکِ مدینہ کے صدقے مجھ سگِ مدینہ عفی عنہ کے حق میں بھی قَبول فرمائے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں ایسا پاکیزہ نَمونہ عطا فرمادیا ہے کہ جو مسلمان اُس نَمُونے کی جتنی اچھّی نقل کرے گا اُتنا ہی وہ اعلیٰ کامیاب ہوگا۔چُنانچِہ اللہ تَبارَکَ وَ تَعَا لٰی اُس مقدّس نَمُونے کا اعلان پار ہ 21 سُوْرَۃُ الْاَحْزَابکی اکیسویں آیتِ کر یمہ میں اس طرح فرماتا ہے :
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
 ترجَمۂ کنزالایمان: بے شک تمہیں رسو لُ اللّٰہ کی پیروی بہتر ہے۔
	تو اس رَحْمت والے نَمُونے کی جونَقْل کرے گا وُہی کامیاب ہوگا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس عطا کردہ بے مِثل نَمُونے کو چھوڑ کر جو شیطان کی پیروی کرے گا، غیر مسلموں کے طور طریقے اپنائے گاوہ ہر گز کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
بد نصیب دولھا سویا ہی رہ گیا!
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہُ تَعَالٰی آپ پر فضل وکرم کرے ،ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے کسی کے بارے میں یہ شور برپاہو جائے کہ رات کو تو یہ بھلا چنگا سویاتھالیکن صبح جب نوکری کیلئے جگایا گیا تو معلوم ہوا کہ آج تو وہ ایسا سویا ہے کہ اب قِیامت تک سویا ہی