Brailvi Books

قبر کا امتحان
6 - 26
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حقیقت یہ ہے کہ ہر مرنے والا مرتے ہی گویایہ پیغام دیتا چلا جاتا ہے کہ جس طرح میں مَر گیا ہوں آپ کو بھی مرنا پڑ جائیگا،جس طرح مجھے منوں مِٹّی تلے دفن کیاجانے والا ہے اسی طرح تمہیں بھی دفن کیا جائیگا۔
جنازہ آگے بڑھ کے کہہ رہا  ہے اے جہاں والو!
مِرے پیچھے چلے آؤ تمہارا رہنُما میں ہوں
امتِحان سرپر ہے
	 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کل جب اسکو ل یا کالج کا امتحان قریب آتا ہے توطلَبہ اس کی تیّاریوںمیں بَہُت زِیادہ مشغول ہوجاتے ہیں،رات دن ان پر بس ایک یہی دُھن سُوار ہوتی ہے کہ امتحا ن سر پر ہے ، امتحان کیلئے محنت بھی کرتے ہیں ،دعائیں بھی مانگتے ہیں پھر بعض نادان تو مُمْتَحِنْ کو رشوتیں بھی دیتے ہیں،ہر ایک کی فَقَط ایک ہی آرزو ہوتی ہے کہ کسی طرح میں دنیا کے امتحان میں اچھّے نمبروں سے پاس ہوجاؤں ۔اے دنیا کے امتحان کی تیاریوںمیں کھو جانے والو!کان کھول کر سن لیجئے!ایک امتحان وہ بھی ہے جوقَبْر  میں ہونے والا ہے۔ اے کاش !قبر کے امتحان کی تیّاری ہمیں نصیب ہوجاتی ۔ آج اگر اِمکانی سُوالات ( IMPORTANTS )   مل جائیں توطالبِ علم اُس پر ساری ساری رات محنت کرتے ہیں، اگر نیند کُشا گولیاں کھانی پڑجائیں تووہ بھی کھاتے ہیں۔اے دنیا کے امتحان کی فکرکرنے والو!حیرت ہے کہ آپ اِمکانی سُوالات پر بَہُت زِیادہ محنت