والوں!کُتّے کے بھونکنے پر راستہ بدل دینے والوں!سانپ اوربچھّو کاصِرْف نام سُن کر تھر تھرانے والوں!سلگتی ہوئی آگ کو دُور سے دیکھ کر گھبرانے والوں!بلکہ فقط دھوئیں سے بے چین ہوجانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ حضرتِ سیِّد ُنا علّامہ جلالُ الدّین سُیوطی شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الۡکافی’’ شَرحُ الصُّدور‘‘ میں نَقْل فرماتے ہیں: ’’جب انسان قَبْر میں داخِل ہوتا ہے تو وہ تمام چیزیں اُس کو ڈرانے کیلئے آجاتی ہیں جن سے وہ دنیا میں ڈرتا تھا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّسے نہ ڈرتا تھا۔‘‘
(شَرْحُ الصُّدُور ص۱۱۲)
کیااللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرنے والا گناہ کرسکتا ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والا نَماز، روزہ قضا اور زکوٰۃ ادا کرنے میں کوتاہی کرسکتا ہے ؟کیا خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ رکھنے والا ڈنڈی مارکر سودا چلاسکتا ، حرام روزی کماسکتا سود ورشوت کا لین دین کرسکتا ہے؟داڑھی مُنڈانا اور ایک مُٹھّی سے گھٹانا دونوں حرام ہے تو کیاخوفِ خدا رکھنے والا داڑھی مُنڈواسکتا یا خشخشی رکھواسکتا ہے؟ کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرنے والا T.V. ، V.C.R. اور انٹرنیٹ پر فلمیں ڈِرامے دیکھ سکتا اور گانے باجے سُن سکتا ہے ؟ کیاخوفِ خدا رکھنے والاماں ،باپ،بھائی ،بہنوں ،رشتے داروں بلکہ عام مسلمانوں کا دل دُکھا سکتا ہے؟ کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرنے والاگالی گلوچ، جھوٹ، غیبت، چُغلی، وعدہ خِلافی، بدنگاہی،بے حَیائی،بے پردَگی وغیر ہ وغیرہ جرائم کرسکتا ہے؟ کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے والاچوری،ڈاکا،دہشت گردی اور قتل و غارتگری جیسی گھناؤنی