سکھانے کیلئے اِنفِرادی کوشِش کرنے والوں کو مبارَ ک ہوکہ قبر میں ایک غیبی آواز نیکی کا حُکْم کرنے والوں اور برائی سے منْع کرنے والوں کی تائید و حمایت کرے گی اور اس طرح قبر اُن کے لئے گُلزار بن جائے گی۔
تمہیں اے مُبلِّغ یہ میری دعا ہے
کئے جاؤ طے تم ترقّی کا زینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میرے بال بچّے کہاں ہیں!
یاد رکھئے !قَبْر میں صِرْف عمل جائیگا ، بُلند وبالا کوٹھیا ں ،عالی شان مَحلّات ، اونچے اونچے مکانات، مال و دولت ، بینک بیلنس، وسیع کا روبار ، بڑے بڑے پلاٹ ، لہلہاتے کھیت اور خوشنماباغات ،یہ سب ساتھ قَبْر میں نہیں آئیں گے۔ چُنا نچِہ حضرت سیِّدُنا عَطاء بن یَسار عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَفُارفرماتے ہیں:جب میِّت کو قبر میں رکھا جاتا ہے توسب سے پہلے اس کا عمل آ کر اس کی بائیں ران کو حَرَکت دیتا اور کہتا ہے: میں تیرا عمل ہوں۔ وہ مُردہ پوچھتا ہے : میرے بال بچّے کہاں ہیں ؟ میری نعمتیں ،میری دَولتیں کہاں ہیں ؟ تو عمل کہتا ہے:یہ سب تیرے پیچھے رَہ گئے اور میرے سوا تیری قبر میں کوئی نہیں آیا۔ (شَرْحُ الصُّدُور ص ۱۱۱)
قبر میں ڈرانے والی چیزیں
رات کے اندھیرے میں ڈرجانے والوں!، بِلّی کی میاؤں پر چونک پڑنے