Brailvi Books

قبر کا امتحان
20 - 26
داڑھیاں سجانے لگیں گے اورہر طرف داڑھی ،زلفوں اور عمامے شریف کی بہار آجائے گی۔
ہم کو میٹھے مصطفیٰ کی سنّتوں سے پیار ہے
اِنْ شَآءَاللہ  دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے
ناجائز فیشن کرنے والوں کا انجام
	سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:(مِعراج کی رات) میں نے کچھ مَردوں کو دیکھا جن کی کھالیں آگ کی قَینچیوں سے کاٹی جارہی تھی ، میں نے کہا:یہ کون ہیں؟جبرئیلِ امین (عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام) نے بتایا:یہ لوگ ناجائز اَشیاء سے زِینت حاصل کرتے تھے۔ اورمیں نے ایک بدبودار گڑھا دیکھا جس میں شوروغَوغا برپا تھا، میں نے کہا:یہ کون ہیں ؟تو بتایا: یہ وہ عورَتیں ہیں جو ناجائز اَشیاء سے زِینت حاصل کرتی تھیں ۔ (تاریخِ بغداد ج۱ ص۴۱۵) یاد رکھئے!نَیل پالِش کی تہ ناخُنوں پرجَم جاتی ہے لہٰذا ایسی حالت میں وضو کرنے سے نہ وُضو ہوتا ہے نہ ہی نہانے سے غسل اُترتا ہے ،جب وُضو وغسل نہ ہو تو نَماز بھی نہیں ہوتی۔
آیئے عَہد کر یں
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج سے عَہد کر لیجئے کہ میر ی کوئی نَماز قضا نہیں ہو گی … آج کے بعد رَمَضان کا کوئی روزہ قضا نہیں ہوگا…فلمیں ڈِرامے نہیں دیکھیں گے …گانے باجے نہیں سنیں گے…داڑھی نہیں منڈائیں گے…ایک مٹھی سے نہیں گھٹائیں