نوجوان مرا پایا گیا ،لوگوں نے مل کر اُس کو دفنا دیا ۔اتنے میں مرحوم کے عزیز آپہنچے اورکہنے لگے کہ ہم اِس کی لاش کو نکال کر لے جائیں گے اور اپنے گائوں میں دَفنا ئیں گے ۔لہٰذا قبر دوبارہ کھودی گئی، جب چہرے کی طرف سے سِل ہٹائی گئی تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں !کفن چِہرے سے ہٹا ہوا تھا اورکلین شیو نوجوان کے چِہرے پر کالے کالے بچھوؤں کی کالی کالی داڑھی بنی ہوئی تھی لوگوں نے گھبرا کر جلدی جلدی سِل رکھی مِٹّی ڈالی اور بھاگ گئے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم سب کو اللہ تَعَالٰی بچّھوؤں سے بچائے۔ آمین! جلدی جلدی پیار ے پیارے اور شہد سے بھی میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّت چِہرے پر سجالیجئے اور جو اب تک مُنڈاتے یا خَشخَشی کرواتے رہے ہیں وہ اِس گناہ سے توبہ بھی کرلیں ۔یاد رکھیئے !داڑھی منڈانا بھی حرام ہے اور ایک مٹھی سے گھٹانا بھی حرام۔
گیسو رکھنا سنّت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!میرے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارَک زُلفیں کبھی نصف (یعنی آدھے)کان مبارَک تک تو کبھی کان مبارَک کی لَو تک اور بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مبارَک شانوں یعنی کندھوں کوجھوم جھوم کر چومنے لگتیں۔ (الشمائل المحمدیۃ للترمذی ص۳۴،۳۵،۱۸)( ہاں حج و عمرہ کے احرام شریف سے باہَر ہونے کیلئے حَلق فرمایا یعنی بال مبارک مُنڈوائے ہیں) انگلش بال رکھنا سنّت نہیں، گیسو (زلفیں) سنّت ہیں۔برائے کرم! اپنے سر پر سنّت کے مطابِق گیسو سجالیجئے ۔ نیز میٹھے میٹھے