روزے اس کی قَضا نہیں ہوسکتے اگرچِہ بعد میں رکھ بھی لے۔‘‘ ( تِرمِذی ج۲ ص۱۷۵ حدیث ۷۳۳)میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پچھلی نَمازیں یا روزے اگرباقی ہیں تو ان کاحساب کر لیجئے، قَضا عُمری کرلیجئے اور جان بوجھ کر کی ہوئی تاخیر کے گناہ کی توبہ بھی کرلیجئے ۔ فلمیں ڈِرامے دیکھنے اور بد نگاہی کرنے والوں کو ڈرجانا چاہئے کہ مکاشَفۃُ القُلُوب میں ہے : ’’ جو اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کرے گا اس کی آنکھوں میں قِیامت کے روز اللہ تَعَالٰی آگ بھردے گا۔‘‘ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۱۰) ماں باپ کو ستانے والوں کیلئے دردناک عذاب کی وعید ہے چُنانچِہ حدیث شریف میں آتا ہے:مِعراج کی رات،سرورِ کائنات ،شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک منظر یہ بھی دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے تھے ۔ عرض کی گئی :’’ یہ ماں باپ کو گالیاں بکتے تھے۔‘‘ (الکبائِرص۴۸)داڑھی مُنڈانے والوںیا ایک مُٹّھی سے گھٹانے والوں کیلئے مقامِ غور ہے کہ حدیثِ پاک میں آتا ہے: ’’ مونچھوں کوخوب پست کروداڑھیوں کومُعافی دو (یعنی بڑھنے دو) اور یَہودِیوں جیسی صورت مت بناؤ۔ ‘‘ (شرح معانی الآثار ج۴ ص۲۸ حدیث۶۴۲۲،۶۴۲۴)
سرکار کا عاشِق بھی کیا داڑھی مُنڈاتا ہے؟
کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا؟
کالے بِچّھو
پاکستان کے مشہور شہرکوئٹہ کے کسی قریبی گاؤں میں ایک لاوارِث کلین شیو